تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

سچن ٹنڈولکر نے پچاس سال کی عمر میں بھی چھکا لگا دیا، ویڈیو وائرل

سچن ٹنڈولکر آج بھی کرکٹ کی دنیا کے بہترین بلے بازوں میں شمار کیے جاتے ہیں، بھارت کے سب سے اعلیٰ شہری اعزاز بھارت رتن کے حامل وہ سب سے پہلے کھلاڑی ہیں۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان آج بھی اپنے دور جوانی کی طرح بیٹنگ پچ پر اپنی پوری گرفت رکھے ہوئے ہیں، انہوں نے عمر کے پچاسویں سال میں چھکا مار کر اپنے مداحوں کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 24 اپریل 1973 کو پیدا ہونے والے سچن ٹندولکر پانی ریٹائرمنٹ کے دس برس بعد آج بھی اپنے عروج کی طرح چھکے مار سکتے ہیں۔

لٹل ماسٹر کا لقب حاصل کرنے والے سچن حالیہ دنوں میں روڈ سیفٹی ورلڈ سیریز نامی نجی ٹی 20 لیگ کھیل رہے ہیں جس میں ان کے ساتھ دنیا کے دیگر معروف ریٹائرڈ کرکٹرز بھی موجود ہیں۔

انہوں نے انڈیا لیجنڈز کی ٹیم کی جانب سے کھیلتے ہوئے انگلینڈ لیجنڈز کے خلاف 40 رنز اسکور کیے وہ صرف 20 گیندوں پر،جس میں تین شاندار چھکے بھی شامل ہیں۔

 سچن ٹنڈولکر نے اپنے روایتی انداز میں قدموں کا استعمال کرتے ہوئے سابق انگلش کرکٹر کرس ٹریملیٹ کو زور دار چھکا لگایا تو کرکٹ کے مداح انہیں داد دیئے بغیر نہ رہ سکے۔

واضح رہے کہ روڈ سیفٹی ورلڈ سیریز میں سچن ٹندولکر نے تین میچز میں مجموعی طورع پر اب تک 75 رنز بنائے ہیں اور ان کا کھیل جاری ہے۔

سوشل میڈیا پر سچن ٹندولکر کے اس ٹریڈ مارک چھکے پر مداحوں کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں جس میں لٹل ماسٹر کو خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔

Comments

- Advertisement -