تازہ ترین

کرونا میں مبتلا سچن ٹنڈولکر اسپتال میں داخل

نئی دہلی: کرونا وائرس کا شکار ہونے والے بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق بیٹسمین سچن ٹنڈولکر کو اسپتال میں داخل کردیا گیا ہے۔

گذشتہ ماہ کی ستائیس تاریخ کو کرکٹ شائقین کے لئے یہ خبر بجلی بن کر گری کہ سابق بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈولکربھی کرونا میں مبتلا ہوگئے ہیں، طبیعت ناسازی کے باعث ٹنڈولکر نے اپنا کرونا ٹیسٹ کرایا جوکہ مثبت آیا تھا۔

کرونا مثبت آنے کا اعلان خود سچن ٹنڈولکر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے کیا تھا، ٹنڈولکر نے لکھا تھا کہ معمولی علامات کے باعث انہیں کرونا ہوا ہے، تاہم فیملی ارکان کے کرونا ٹیسٹ منفی آئے تھے۔

آج ایک بار پھر اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ٹنڈولکر نے ٹوئٹ کیا کہ آپ کی خواہشات اور دعاؤں کے لئے آپ کا شکریہ، میڈیکل پینل کی ہدایت پر مجھے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے، امید ہے کہ کچھ دن بعد گھر واپس لوٹ جاؤں گا، ساتھ ہی بھارت کے لیجنڈ بلے باز نے لکھا کہ ہر ایک کا خیال رکھیں اور کرونا سے محفوظ رہیں۔

Comments

- Advertisement -