تازہ ترین

آئی ایم ایف کا پاکستان کو سخت مالیاتی نظم و ضبط یقینی بنانے کا مشورہ

ریاض: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے سخت...

اسحاق ڈار ڈپٹی وزیراعظم مقرر

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم مقرر کر دیا...

جسٹس بابر ستار کے خلاف بے بنیاد سوشل میڈیا مہم پر ہائیکورٹ کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کی امریکی...

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

قربانی کا جانور کھانا پینا چھوڑ دے تو پریشان نہ ہوں، آسان حل جانیے

کراچی : عید الضحیٰ کی آمد میں کچھ روز ہی باقی ہیں اور مویشی منڈیوں میں خریداروں نے جانا بھی شروع کردیا ہے، ایسے میں ایک جملہ جو اکثر سننے کو ملتا ہے وہ یہ کہ "منڈی سے تو ٹھیک لائے تھے گھر آکر بیمار ہوگیا۔

اکثر یہی ہوتا ہے جب ہم گائے یا بکرے گھر لاتے ہیں تو وہ بیمار ہوجاتے ہیں یا کھانا پینا چھوڑ دیتے ہیں، اس کا ایک آسان سا حل ہے جو ہم آج کو بتا رہے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں وٹنری ڈاکٹر فیضان احمد پٹھان نے لوگوں کی اس مشکل کا آسان سا حل بتایا کہ کس طرح جانوروں کو چھوٹی چھوٹی بیماریوں سے محفوظ رکھا جاسکتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کوئی بھی جانور ہو جب وہ اپنا علاقہ بدلتا ہے تو آب و ہوا کے باعث اس کی طبیعت اکثر خراب ہوجاتی ہے اور اس کو شہر میں وہ ماحول بھی نہیں ملتا جہاں وہ پلا بڑھا۔

انہوں نے بتایا کہ جانور کو گھر لانے سے بعد اس کے رہنے کی جگہ اور آرام کا مکمل خیال رکھنا چاہیے اور خاص طور صفائی کا بھی۔ اگر جانور کھانا نہ کھائے تو کچھ لوگ اسے مرچیں کھلاتے ہیں جو بہت نقصان دہ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ گرمی کے دنوں میں جانور کو گڑ کا شربت بنا کر پلائیں وہ اس کی قوت مدافعت کو بڑھاتا ہے اور اس بات بھی لازمی خیال رکھیں کہ کھانے میں اسے سبز چارہ ضرور دینا ہے۔ جانور کو بھوسی اس لیے دی جاتی ہے کہ اچھی طرح جگالی کرسکے۔

ڈاکٹر فیضان احمد پٹھان نے کہا کہ گرمی میں پانی 24 گھنٹے اس کے پاس ہونا چاہیے اگر وہ گرا بھی دے تو کوئی بات نہیں کیونکہ جب وہ پانی گراتا ہے تو اس کا مطلب ہوتا ہے کہ اسے گرمی لگ رہی ہے۔

Comments

- Advertisement -