ہفتہ, دسمبر 28, 2024
اشتہار

شادی کے بعد شہروز سبزواری اور صدف کنول میں کیا تبدیلی آئی؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: معروف اداکار اور ماڈل جوڑی شہروز سبزواری اور صدف کنول کا کہنا ہے کہ شادی کے بعد ان دونوں میں بہت تبدیلی آئی ہے جو مثبت ہے۔

تفصیلات کے مطابق معروف اداکاروں شہروز سبزواری اور صدف کنول نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے مارننگ شو گڈ مارننگ پاکستان میں شرکت کی اور اپنے بارے میں بتایا۔

میزبان ندا یاسر کے بہت سے سوالات پوچھنے پر صدف نے بتایا کہ انہیں صفائی کا جنون ہے اور اس بات پر اکثر ان کی شہروز سے بحث ہوتی ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے بتایا کہ دونوں کی پہلی ملاقات پر ایک خاص بات جو انہیں آج بھی یاد ہے، وہ یہ ہے کہ شہروز کو صدف کی پرفیوم بہت پسند آئی تھی۔

صدف کا کہنا تھا کہ شہروز کو غلط بات پر بہت غصہ آتا ہے اور اکثر ان کا غصہ صدف کی آنکھوں میں آنسو لانے کا سبب بنتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ شادی سے پہلے وہ بہت دیر سے سو کر اٹھنے کی عادی تھیں لیکن شہروز بہت جلدی اٹھ جاتا تھا، ان کی بھی عادت شادی کے بعد آہستہ آہستہ تبدیل ہوتی گئی۔

صدف کے مطابق شہروز میں بھی شادی کے بعد کچھ تبدیلیاں آئی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں