جمعرات, مئی 23, 2024
اشتہار

شہروز سبزواری کی سالگرہ پر صدف کنول کا محبت بھرا پیغام

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل صدف کنول نے شوہر و اداکار شہروز سبزواری کی سالگرہ پر محبت بھرا پیغام شیئر کردیا۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ و ماڈل صدف کنول نے شوہر شہروز سبزواری کے ساتھ تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں خوشکوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

صدف کنول نے شہروز سبزواری کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’میرے پاس یہ بیان کرنے کے لیے الفاظ نہیں ہیں کہ آپ میری زندگی میں کتنے اہم ہیں، آپ کی محبت نے میری زندگی کو مکمل اور خوشگوار بنا دیا ہے۔‘

- Advertisement -

صدف کنول کا شہروز سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہنا ہے کہ ’مجھے اپنی زندگی کے بہترین تفریحی سال دینے کے لیے آپ کا شکریہ، یہ ہماری دوستی زندگی جتنی طویل ہے۔‘

دوسری جانب اداکار شہروز نے بھی اہلیہ کو اس پوسٹ کے کمنٹ باکس میں جواب دیا ہے۔

شہروز سبزواری نے اہلیہ کو اپنی زندگی کی روشنی قرار دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ’میں آپ سے بہت محبت کرتا ہوں۔‘

واضح رہے کہ شہروز سبزواری اور صدف کنول 31 مئی 2020 کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے ان کی ایک بیٹی زہرا بھی ہے جس کی اس فنکار جوڑی نے گزشتہ دنوں ہی پہلی سالگرہ منائی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں