تازہ ترین

امریکی صدر ٹرمپ داعش کی زبان بول رہے ہیں، میئر صادق خان

لندن : میئر صادق خان نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، دہشت گرد تنظیم داعش کی زبان بول رہے ہیں اور ٹرمپ و داعش کے خیالات کے برعکس مغرب اور مسلمان ایک ساتھ چل سکتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بی بی سی کو دیئے گئے ایک انٹرویومیں کیا، لندن کے پہلے مسلم میئر صادق خان نے اپنےانٹرویومیں دہشت گرد تنظیم داعش اورامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ہدف تنقید بنایا اور لندن کودرپیش دہشت گردانہ کارروائیوں پراپنا نقطعہ نظر پیش کیا۔

میئرلندن کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے حالیہ واقعات میں اضافے کے بعد ان کا کام مشکل ہوگیا ہے جس کی وجہ وسائل کی کمی ہے جس کے لیے وہ حکومت سے مزید وسائل مانگ رہے ہیں اورمشترکہ کاوشوں پر ذور دے رہے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں میئر صادق خان کا کہنا تھا کہ لندن برج اور فنسبری پارک حملوں کے بعد پولیس نے محنت سے کام کیا لیکن وسائل کی کمی آڑے آرہی ہے تاہم اگر حکومت ہمیں وسائل نہیں دے گی تو ہماری مشکلات مزید بڑھیں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ لندن برج حملہ ہو یا فنسبری پارک مسجد پر حملہ، یہ دونوں دہشت گردی کے واقعات تھے ایسے میں ان واقعات دو الگ الگ زاویوں سے دیکھنا اورغیرضروری وجہ تلاش کرنا مناسب نہیں۔

میئرصادق کا کہنا تھا کہ زیادہ ضروری کام یہ ہے کہ ہم اپنے نوجوانوں کو صحیح اسلام سکھائیں اور یہ بھی کہ مذہب، رنگ اور نسل کی بنیاد پرنفرت انتہا پسندی کوعروج دیتی ہے اس لیے ہمیں ایک دوسرے سے نفرت کے بجائے احترام کے جذبے کو تقویت دینے کی ضرورت ہے۔

اپنے انٹرویو میں میئرصادق خان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی 6 مسلمان ممالک کے شہریوں کی امریکہ آمد پر پابندی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اگرشدت پسند دولت اسلامیہ یہ کہتی ہے کہ اسلام اور مغرب ایک دوسرے کے ساتھ نہیں چل سکتے اور مغرب مسلمانوں سے نفرت کرتا ہے، میرے خیال میں یہ لغو بات ہے حقیقت یہ ہے کہ ہم ایک دوسرے کے ساتھ رہ سکتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -