تازہ ترین

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

’’عمر میں چھوٹا ہوں، گیلانی کے پاس بھی ووٹ مانگنے جاؤں گا‘‘

اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا کہنا ہے کہ عمر میں چھوٹا ہوں گیلانی کے پاس بھی ووٹ مانگنے جاؤں گا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے وفد کے ہمراہ امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق سے ملاقات کی۔

صادق سنجرانی نے کہا کہ سیاست میں رواداری ہونی چاہیے، عمر میں چھوٹا ہوں سب کے پاس ووٹ مانگنے جاؤں گا، ہوسکتا ہے یوسف رضا گیلانی سے بھی ووٹ مانگنے چلا جاؤں، مجھے کسی کے پاس جانے کے لیے عار نہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے یوسف رضا گیلانی کے ساتھ 4 سال کام کیا، نیشنل پارٹی کی قیادت سے رابطہ کیا، میں بی این پی مینگل سمیت ہر جماعت سے ووٹ مانگوں گا۔

سنجرانی کے تین سالوں میں کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا، سراج الحق

دوسری جانب امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ صادق سنجرانی وفد کے ہمراہ تشریف لائے، انہوں نے چیئرمین سینیٹ انتخاب کے لیے ووٹ مانگا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاست میں گزشتہ عرصے سے برداشت ختم ہورہی ہے، صادق سنجرانی نے ایوان کو بہت احسن طریقے سے چلایا، ان کے تین سالوں میں کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔

سراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی کا سینیٹ میں ایک ووٹ ہے مگر ہر ووٹ اہم ہے، جماعت اسلامی جمہوری پارٹی ہے، سنجرانی کی درخواست پر مشاورت کریں گے۔

Comments

- Advertisement -