تازہ ترین

غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری میں 15 فلسطینی شہید

غزہ کی محصور پٹی میں اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 15 فلسطینی شہید ہو گئے۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیل نے غزہ کی پٹی کے متعدد علاقوں پر فضائی حملے کیے ہیں جس میں چھ خواتین اور چار بچوں سمیت کم از کم 13 افراد شہید ہوئے۔

شہدا میں فلسطینی اسلامی جہاد تحریک کے تین ارکان بھی شامل ہیں۔

24گھنٹوں کے دوران جنوب غزہ میں اسرائیل طیاروں نے ایک کار کو نشانہ بنایا جس میں سوار 2 افراد شہید ہو گئے۔ فوری طور پر شہدا کی شناخت نہیں ہو سکی اور جائے وقوعہ سے میتوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ اسرائیلی طیاروں نے رہائشی عمارتوں پر علی الصبح بمباری کی، کثیرالمنزلہ رہائشی عمارتوں کو فضائی بمباری کر کے نشانہ بنایا گیا اور کارروائیوں سے قبل کسی بھی طرح کا الرٹ یا انتباہ جاری نہیں کیا گیا تھا۔

مشرقی غزہ کے محلے طوفہ میں رہاشی عمارتوں پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری میں 21 سالہ دانیہ اور 17 سالہ ایمان شہید ہوئیں۔

Comments

- Advertisement -