ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

زرعی یونیورسٹی نے سعید اجمل کرکٹ اکیڈمی بند کردی

اشتہار

حیرت انگیز

فیصل آباد: زرعی یونیورسٹی میں قائم سعید اجمل اکیڈمی سیکورٹی خدشات کو جوازبناکربند کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق زرعی یونیورسٹی کی انتظامیہ نے سعید اجمل سے کرکٹ اکیڈمی سے ان کا سامان اٹھالینے کاکہا ہے، واضح رہے کہ 2012 میں سعید اجمل اور یونیورسٹی انتظامیہ کے درمیان کرکٹ اکیڈمی کے قیام کے لئے مفاہمتی یاداشت طے پائی تھی۔

زرعی یونیورسٹی کی انتظامیہ کا موقف ہے کہ یونیورسٹی سینڈیکیٹ نے اکیڈمی کے لئے جگہ دینے سے انکار کیا ہے۔

- Advertisement -

دوسری جانب سعید اجمل کا کہنا ہے کہ کرکٹ کا قتل عام نہ کیا جائے، فیصل آباد کے طلبہ کی صلاحیتیں نکھارنے کے لئے اکیڈمی کی بحالی ضروری ہے۔

سعید اجمل نے وزیرِاعظم سے بھی اپیل کی ہے کہ کھلاڑیوں کا مستبقل داوٗ پرنہ لگایا جائے،اکیڈمی کی بندش سے تین سو کھلاڑیوں کا مستقبل خطرے میں پڑجائے گا۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ اکیڈمی پر اب تک وہ چھ کروڑ روپے خرچ کرکے ہیں تاہم انہیں پیسے ضائع ہونے کا دکھ نہیں لیکن خدشہ ہے کہ پاکستانی ٹیم کو ملنے والا نیا ٹیلنٹ ضائع نہ ہوجائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں