ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

’نوازشریف کے ساتھ لفظ جلاوطن زیب نہیں دیتا‘

اشتہار

حیرت انگیز

رہنما پیپلزپارٹی سعیدغنی نے کہا ہے کہ نواز شریف علاج کےلیے باہر گئے تھے اور جب ڈاکٹروں نے صحت مند قرار دیا وہ واپس آگئے نوازشریف کےساتھ لفظ جلا وطن زیب نہیں دیتا۔

کراچی میں گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ وفاقی حکومت میں مسلم لیگ ن کےلوگ شامل ہیں پنجاب کی حکومت مسلم لیگ ن کی مرضی سےچلتی ہے الیکشن میں پی ٹی آئی سمیت تمام جماعتوں کو ایک جیسے مواقع میسر ہوں۔

انہوں نے کہا کہ 2108 میں چیئرمین پی ٹی آئی کو لاڈلہ بناکر پیش کیا گیا تھا آج کسی اورکولاڈلہ بنا کر پیش کیا جا رہا ہے لاڈلہ بنانے پر ہمیں کل بھی اعتراض تھا آج بھی اعتراض ہے۔

- Advertisement -

سعیدغنی نے کہا کہ پی ڈی ایم ہم نے بنائی تھی یہ بات درست ہے ہم اس کاحصہ بھی تھے چیئرمین پی ٹی آئی کے جانے کے بعد ہم پی ڈی ایم کاحصہ نہیں تھے ہم تمام سیاسی پارٹیوں کو الیکشن میں دیکھنا چاہتے ہیں وہ لوگ جنہوں نےجی ایچ کیوپرحملہ کیا ان کوسزاملنی چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کا ماننا تھا چیئرمین پی ٹی آئی کوجیل میں ڈالا جائے یا پارٹی پرپابندی ہو لیکن پاکستان پیپلزپارٹی کی ایسی سوچ نہیں تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں