جمعرات, جولائی 4, 2024
اشتہار

سندھ میں پیپلزپارٹی کا گورنر آئے گا، سعید غنی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: صوبائی وزیر بلدیات سعید غنی کا کہنا ہے کہ سندھ میں پیپلزپارٹی کا گورنر آئے گا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی پی رہنما سعید غنی نے کہا کہ (ن) لیگ یہاں اپنا گورنر لگائے ورنہ کرسی ہمیں دے۔

 ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی  کی خواہش تھی گورنرسندھ  پیپلزپارٹی کا ہو لیکن ن لیگ نے کہا تھا کہ گورنر ن لیگ کا ہوگا، اگر ن لیگ گورنر نہیں لگاتی تو پھر پیپلزپارٹی اپنے گورنر کا نام دے گی۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ کوٹا سسٹم کا آغاز لیاقت علی خان نے کیا، بھٹو حکومت نے کوٹا سسٹم کو صرف جاری رکھا، ایم کیو ایم نفرت کی سیاست کررہی ہے۔

سعید غنی نے کہا کہ 40 فی صد کوٹہ سسٹم ان لوگوں کے حق میں ہے جو ہم پر تنقید کرتے ہیں، ہمارا ووٹ بینک رورل میں ہے، جس کی بنیاد پر ہم حکومت میں آتے ہیں، لیکن چاہتے نہ چاہتے ہمیں 40 فی صد ملازمتیں اربن ایریاز کو دینی پڑتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم گھٹیا سیاست بند کرے ہمیں حب الوطنی کی باتیں سکھانے والوں شرم کرو، صوبے میں بہتری دیکھ کر ایم کیو ایم زہراگلنا شروع کردیتی ہے، اندھوں کانوں کو نوکریاں دینے والے کوٹہ سسٹم کے سپورٹرہیں۔

سعید غنی نے کہا کہ چار چار نوکریاں کرنے والوں کے خلاف انکوائریاں کی جارہی ہے، اب ہمیں سیاست مصطفی کمال سکھائیں گے، نچلے طبقے کی بات کرنے والوں نے ان کے لئے کام کب کیا ہے؟

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں