جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

یکم جون سے اسکول کھولنے کے حق میں نہیں، سعید غنی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ یکم جون سے اسکول کھولنے کے حق میں نہیں ہیں۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم یکم جون سے اسکول کھولنے کے حق میں نہیں، اسکولوں سے متعلق جلد اجلاس ہوگا جس میں صورت حال کا جائزہ لیں گے۔

سعید غنی نے کہا کہ شہروں میں ٹرانسپورٹ کھولنے سے متعلق کوئی راستہ نکالنے کی کوشش کریں گے، جو کارخانے بند ہیں انہیں بند ہی رکھا جائے گا، بڑے شاپنگ مال بھی بند رہیں گے۔

صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ بلوچستان حکومت نے تشویش کا اظہار کیا اور لاک ڈاؤن میں مزید توسیع بھی کی۔

انہوں ںے کہا کہ وفاقی حکومت نے مارکیٹس اور مالز کھولنے کی مخالفت کی ہے، اس معاملے پر سیاسی پوائنٹ اسکورنگ نہیں کرنی چاہئے، کرونا وائرس کا پی ٹی آئی یا پیپلزپارٹی سے تعلق نہیں۔

سعید غنی نے کہا کہ ایکسپورٹ فیکٹریز کو وفاق کے کہنے پر کھولنے کی اجازت دی، جو فیصلے وفاق کرتا ہے ہم بھی وہی کررہے ہیں، ہم پورے ملک میں ایک پالیسی کے حامی ہیں، وفاق کو لیڈ کرنا چاہئے ہم فیصلوں پر عملدرآمد کریں گے۔

خیال رہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 22 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے جب کہ 526 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں