ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

کراچی: انتظامی غفلت کے باعث "ملیکا ” نامی ہتھنی بیمار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: کراچی کے معروف سفاری پارک میں انتظامیہ کی غفلت کے باعث ملیکا نامی ہتھنی انفیکشن کا شکار ہوگئی ہے۔

کراچی میں یکے بعد دیگرے سرد موسم کے اسپیل نے انسانوں کے ساتھ جانوروں کو بھی متاثرہ کردیا ہے، سخت سردی کے باعث کراچی کے سفاری پارک میں موجود "ہتھنی ملیکا” کی صحت بری طرح متاثر ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق کراچی میں پڑنے والی سردیوں کی وجہ سے ہتھنی کےپاؤں کی جلد شدید متاثر ہوئی، انتظامیہ سردیوں میں ہتھنی کی صحیح دیکھ بھال نہ کرسکی ، جس کے نتیجے میں ہتھنی کی ایڑیاں پھٹ گئیں ہیں، اور اسے چلنے میں سخت دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

انتظامیہ کی بے حسی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ ہتھنی کو جلد کے مسئلے سےبچانےکیلئےپیٹرولیم جیلی کا استعمال تک نہیں کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  اسلام آباد چڑیا گھر کا ہاتھی کاون نئے گھر کا مکین بن گیا

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملیکا نامی ہتھنی دیر تک اپنے پنجرے میں ایک ہی مقام پر کھڑے ہوکر وقت گزارنےلگی ہے، سخت زمین سے بچانے کیلئے نرم مٹی ہاتھی کےچلنے کے مقامات پر بچھائی جاتی ہے، اس کے علاوہ سفاری پارک میں تاحال ہاتھیوں کی اس جوڑی کےلیےکوئی انتظامات نہیں ہے۔

ذرائع سفاری پارک کا کہنا ہے کہ ملیکا اور سونوہاتھی پاکستان کی واحد ہاتھیوں کی جوڑی ہے، مناسب انتظامات نہ کیےگئےتو ہتھنی میں انفیکشن کا خطرہ ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں