کراچی: مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر اعوان کی گرفتاری کے وقت موجود سادہ لباس شخص کون تھا، اے آر وائی نیوز نے پتہ لگالیا.
اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری کے وقت موجود سادہ لباس شخص مریم نواز کا اپنا گارڈ تھا جسے ایک نجی چینل نےادارے کا اہلکار بتایا۔
واقعے کی ویڈیو میں یہ بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ صفدر اعوان کو باعزت طریقے سے لے جایا گیا جبکہ انھوں نے پولیس موبائل میں بیٹھنے سے پہلے نعرے بازی بھی کی۔
دوسری جانب معاون خصوصی برائے اطلاعات شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ ’ایک چینل پر خبر چلی سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکار کسی سے ہدایات لے رہا ہے، یہ سب مل کر ہمیں بیوقوف بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔‘
ایک چینل پر خبر چلی کہ سادہ کپڑوں میں ملوث اہلکار کسی سے ہدایات لے رہا ہے۔ یہ سب مل کر ماموں بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اصل میں یہ سادہ کپڑوں میں مہبوس شخص کسی ادارے کا اہلکار نہیں۔ بلکہ جھوٹی باجی مریم کا اپنا گارڈ ہے۔ کتنا جھوٹ اور بولو گے آپ لوگ pic.twitter.com/46gvfQomT2
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) October 22, 2020
شہباز گل کا کہنا تھا کہ ’اصل میں یہ سادہ کپڑوں میں ملبوس شخص کسی ادارے کا اہلکار نہیں، سادہ کپڑوں میں ملبوس شخص مریم نواز کا اپنا گارڈ ہے۔‘
انہوں نے کہا کہ ’آپ لوگ کتنا جھوٹ اور بولیں گے۔’
یہاں آپ دیکھ سکتے ہیں یہ کمرے کے سامنے بھی ساتھ ساتھ وڈیو بنا رہا ہے۔ ٹویٹر پر صرف 2:20 وڈیو آپ لوڈ ہوتی ہے۔ ورنہ میں یہ پوری وڈیو آپ سے شئیر کروں۔ یہ وڈیو بلکل اوریجنل حالت میں ساری کی ساری میرے پاس موجود ہے۔جس صحافی دوست کو چاہئیے وٹس ایپ پر مہیا کی جا سکتی ہے۔ بس سچ بولیں pic.twitter.com/K2YfkwN6zW
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) October 22, 2020
مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے گرفتاری کے روز نیوز کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ کیپٹن (ر) صفدر کو دروازہ توڑ کر گرفتار کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ کیپٹن (ر) صفدر کو مزار قائد کا تقدس پامال کرنے پر 19 اکتوبر کو گرفتار کیا گیا تھا بعدازاں انہیں عدالت سے ضمانت پر رہائی ملی تھی۔