وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ صفدر اعوان کی گرفتاری کو چادر اور چار دیواری کی پامالی کہنا تو مذاق ہے سانحہ ماڈل ٹاؤن کاذمہ دارگروپ چادر اور چار دیواری کی بات کرتاہے۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ چادراورچاردیواری کی پامالی کابدترین واقعہ ماڈل ٹاؤن میں ہوا، ماڈل ٹاؤن میں بےگناہ لوگوں کوقتل کیاگیا، ماڈل ٹاؤن میں حاملہ خواتین بھی پولیس گردی کانشانہ بنی تھیں۔
چادر اور چاردیواری کی حرمت کو پامال کرنے کا بدترین واقعہ ماڈل ٹاؤن میں پولیس گردی تھی،بے گناہ لوگ جن میں حاملہ خاتون بھی شامل تھیں پولیس گردی کا نشانہ بنیں۔ صفدر کی گرفتاری کو چادر اور چار دیواری کی پامالی کہنا تو مذاق ہے خصوصاْ اس گروپ کی طرف سے جو ماڈل ٹاؤن کا ذمہ دار ہے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) October 22, 2020
فوادچوہدری نے لکھا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کاذمہ دارگروپ چادراورچاردیواری کی بات کرتاہے صفدرکی گرفتاری کو چادر اور چاردیواری کی پامالی کہناتومذاق ہے۔
دوسری جانب معاون خصوصی شہباز گِل نے ردعمل میں کہا کہ چادر اور چار دیواری کی پامالی کا کلچر یہ ہی جماعت لےکرآئی تھی، یہ لوگ پنجاب پولیس کواستعمال کرتےرہےتاریخ گواہ ہے۔
یہ ہمیں بتائیں گے چادر اور چار دیواری کا تقدس۔ یہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے ماڈل ٹاؤن میں حاملہ عورتوں کے منہ میں گولیاں ماریں۔ pic.twitter.com/6KbYXqIk2c
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) October 22, 2020
شہبازگل نے لکھا کہ بےنظیربھٹوکیخلاف بھی ان لوگوں کےکیسی مہمات چلائیں، فوٹیج میں دیکھ لیں کوئی دروازہ نہیں توڑا گیا اور کوئی زبردستی نہیں کی گئی ایک من پسندچینل کےذریعےفوٹیج چلائی جاتی ہیں، ہوٹل کےباہر دور کھڑی رینجرز کی گاڑی کو کہاجاتا ہےیہ گرفتاری کیلئےآئی تھی۔