ہفتہ, جون 15, 2024
اشتہار

سیف سٹی پروجیکٹ: کراچی کے شہریوں کے لیے بڑی خبر

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد کے باسیوں کے لیے بڑی اور اچھی خبر ہے کہ سیف سٹی اتھارٹی منصوبے کے لیے 4 ارب روپے کی رقم جاری کر دی گئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کو سیف سٹی بنانے کے مشن کے تحت سیف سٹی پراجیکٹ فیز ون کے لیے سندھ حکومت نے چار ارب روپے جاری کر دیے ہیں۔

ڈی جی سیف سٹی آصف اعجاز شیخ کے مطابق اس پروجیکٹ کے پہلے فیز میں 1300 اسمارٹ کیمرے لگائے جائیں گے، یہ کیمرے ریڈ زون اور ایئر پورٹ کوریڈور میں لگائیں جائیں گے

- Advertisement -

ڈی جی آصف اعجاز کے مطابق ان 1300 کیمروں میں 1044 نئے کیمرے ہوں گے، جب کہ 256 کیمرے اپ گریڈ کیے جائیں گے، پہلے فیز میں سیف سٹی کے 300 پولز بھی لگائے جائیں گے۔ ڈی جی سیف سٹی نے بتایا کہ ساؤتھ میں 212، سٹی میں 26، ایسٹ میں 37، ملیر میں 21، کورنگی میں 4 پولز لگائے جائیں گے۔

ڈی جی کے مطابق سیف سٹی فیز ون کی منظور شدہ لاگت 6621 ملین روپے ہے، این آر ٹی سی سے کیے جانے والے معاہدے میں اس کی لاگت 5638 ملین ہے۔ وزیر داخلہ نے ڈی جی سیف سٹی کو فیز ون کو جلد مکمل کرنے کے لیے احکامات بھی جاری کر دیے ہیں، اور ڈی جی سیف سٹی پہلے فیز کو خود مانیٹر کریں گے۔

Comments

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں