کراچی : سانحہ صفورہ کیس کو فوجی عدالت میں چلانے کی منظوری دے دی گئی۔
سانحہ صفورہ کا مقدمہ کراچی کی انسدادِ دہشت گردی عدالت میں زیرِ سماعت ہے، سندھ حکومت نے وزارت داخلہ سے کیس کو فوجی عدالت میں چلانے کی سفارش کی تھی، جس کی منظوری دے دی گئی۔
دہشت گردوں نے صفورا چورنگی پر بس میں گھس کر پینتالیس سے زائد افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا، واقعے کے کچھ ہی روز بعد دہشت گردی میں ملوث ملزمان اوراُن کےسہولت کاروں کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔