پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ سحر ہاشمی مہوش حیات کے ساتھ کام کیوں نہیں کرنا چاہتی ہیں، انھوں نے دلچسپ وجہ بتادی۔
نجی ٹی وی کے پرگرام میں سحر ہاشمی بطور مہمان شریک ہوئیں، جہاں ان سے سوال کیا گیا کہ آپ کو سب سے بڑی پیمنٹ کتنی ملی؟ جس کے جواب میں سحر ہاشمی کا کہنا تھا کہ ڈراموں میں اتنے کوئی خاص پیسے ملتے نہیں ہیں، اس راز کو راز ہی رہنے دیں میں بتاکر شرمندہ ہوجائوں گی۔
سحرہاشمی سے دوسرا سوال کیا گیا کہ وہ ان اداکارائوں میں سے کس کے ساتھ کام نہیں کرنا چاہیں گی، انھیں ماہرہ خان اور مہوش حیات سے میں ایک کو منتخب کرنے کا انتخاب دیا گیا۔
اس سوال کا جواب دیتے ہوئے سحر ہاشمی کا کہنا تھا کہ دونوں میری سینئر اور حیرت انگیز اداکارہ ہیں، جب میں نئی نئی انڈسٹری میں آئی تھی تو مجھے کہا گیا کہ میری شکل مہوش حیات سے ملتی ہے۔
سحر ہاشمی نے بتایا کہ مجھے یہ معلوم نہیں ہے نہ میں ایس کہتی ہوں مجھے ایسا کہا گیا تھا، مجھے ایسا لگتا ہے کہ دو ایک جیسے دکھنے والے لوگوں کو نہیں کام کرنا چاہیے۔
انھوں نے کہا کہ میرے خیال میں مہوش حیات کے ساتھ نہیں کام کروں گی اور ماہرہ خان کے ساتھ کام کرنا چاہوں گی، انھوں نے بتایا کہ بلال عباس ایک خوبرو اداکار ہیں میں ان کے ساتھ بھی کام کرنے کی خواہشمند ہوں۔