تازہ ترین

ملک میں‌ رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، آج پہلا روزہ ہوگا

پاکستان میں رمضان المبارک 1444 ہجری کا چاند نظر...

الیکشن کمیشن نے پنجاب کے انتخابات ملتوی کردیے

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے...

’یہ مجھے مرتضیٰ بھٹو کی طرح قتل کرنا چاہتے ہیں‘

لاہور: سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف...

صدرِ مملکت کا قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ کا اعلان

اسلام آباد: صدر مملکت عارف علوی نے یوم پاکستان...

آئین سب پر مقدم، کوئی اس سے بالاتر نہیں ہے، وزیراعظم

تھرپارکر: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ...

آئمہ بیگ اور ساحر علی بگا کا نیا گانا ’وش ملے‘ ریلیز

معروف گلوکار ساحر علی بگا اور آئمہ بیگ کا نیا گانا ’وش ملے‘ ریلیز کردیا گیا۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر گلوکارہ آئمہ بیگ نے ’وش ملے‘ کی ویڈیو شیئر کی اور مداحوں کو بتایا کہ ان کا گانا ریلیز کردیا گیا ہے۔

ساحر علی بگا نے بھی یوٹیوب پر ’وش ملے‘ کی ویڈیو شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور تعریفی کمنٹس کررہے ہیں۔

تین منٹ 37 سیکنڈز کے گانے کی ہدایت کاری کے فرائض عدنان قاضی نے انجام دیے ہیں جبکہ ساحر علی بگا اور آئمہ بیگ نے گانے میں اپنی آواز کا جادو جگانے کے ساتھ پرفارم بھی کیا ہے۔

آئمہ بیگ نے گانے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میری انسٹا اسٹوری چیک کریں اور اپنے ملک کے بلوچی، سرائیکی اور پنجاب کی ثقافت سے لطف اندوز ہوں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Aima Baig (@aima_baig_official)

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں انسٹاگرام پر گلوکارہ نے گانے ’وش ملے‘ کا ٹیزر شیئر کیا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Aima Baig (@aima_baig_official)

آئمہ بیگ نے انسٹا اسٹوری میں بتایا تھا کہ ان کا نیا گانا بلوچستان کی ثقافت کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ہوگا۔

انہوں نے لکھا تھا کہ ’بلوچستان کی میٹھی زبان اور خوبصورت روایات پر ایک گانا بنانا چاہتی تھی اور اس گانے کے ذریعے ایک بڑے صوبے کی ثقافت کو منایا جائے گا۔

آئمہ بیگ نے لکھا تھا کہ ’میں ہمیشہ اپنے ملک کی ثقافت کی حامی رہی ہوں چاہے وہ پنجابی ہو یا سرائیکی، یہ ہم پر قرض ہے کہ ہم فراموش شدہ علاقوں کی ثقافت کو فروغ دیں۔

Comments