بالی ووڈ کے چھوٹے نواب اداکار سیف علی خان اور کرینہ کپور کے گھر میں ڈکیتی کی کوشش کی گئی اور مزاحمت پر اداکار شدید زخمی ہوگئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سیف علی خان اور کرینہ کپور کے گھر میں ڈکیتی کی کوشش کی گئی۔ مزاحمت پر سیف علی خان زخمی ہوگئے جنہیں لیلاوتی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ واقعہ رات ڈھائی بجے ممبئی میں بینڈرا میں اداکار کے گھر میں پیش آیا، بھارتی اداکار اور چھوٹے نواب سیف علی خان پر ڈاکو نے چاقو سے حملہ کیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق نامعلوم شخص نے چوری کی نیت سے سیف علی خان کے گھر میں گھسنے کی کوشش کی جس پر سیف علی خان نے مزاحمت کی تو ملزم فرار ہوگیا۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اداکار پر چھری سے حملہ کیا گیا جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے، لیلاوتی اسپتال میں ان کی سرجری کی جارہی ہے، جبکہ ممبئی پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تفتیش جاری ہے اور گھر والوں کے بیانات بھی ریکارڈ کیے جارہے ہیں۔