ممبئی: بالی وڈ کے چھوٹے نواب اور پٹودی خاندان کے چشم و چراغ اداکار سیف علی خان بھی جورو کے غلام بن گئے۔
سیف علی خان اور اہلیہ کرینہ کپور بچوں کے ساتھ ان دنوں لندن میں چھٹیاں گزار رہے ہیں۔ اداکار کی نئی وائرل ہونے والی تصویر سب کی توجہ کا مرکز بن گئی۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹا گرام پر کرینہ کپور نے اسٹوری پر سیف علی خان کی تصویر پوسٹ کی جس میں وہ اہلیہ کے بیگز اٹھائے کھڑے ہیں۔
- Advertisement -
مزید پڑھیں: ”مسائل تب ہوتے ہیں جب بیٹا جورو کا غلام بن جائے“
کرینہ کپور نے فوٹو کیپشن میں لکھا کہ ”مسٹر خان، یہ آپ ہی ہیں نا؟“ اداکارہ کے کیپشن سے ایسا لگاتا ہے کہ سیف علی خان نے پہلی بار اہلیہ کے بیگز اٹھائے ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین بالی وڈ کے چھوٹے نواب کو ”جورو کا غلام“ قرار دے رہے ہیں جب کہ بعض نے اداکار کے اس عمل کی بہت تعریف کی۔