بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکارسیف علی خان کے گھر ڈکیتی اور اس دوران مزاحمت میں ان کے شدید زخمی ہونے سے متعلق بھارتی پولیس نے بیان جاری کیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ رات گئے 3 بجے ہمیں اداکار سیف اور ان کے گھر پر حملے کی اطلاع موصول ہوئی، پولیس نے اداکار کو اسپتال منتقل کیا۔
پولیس کے مطابق معروف اداکار کے علاوہ ان کی خاتون ملازمہ پر بھی حملہ ہوا ہے،انہیں بھی معمولی زخم آئے ہیں، تاہم اب ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
واضح رہے کہ معروف اداکار کے ڈکیتی مزاحمت میں زخمی ہونے سے متعلق واقعے پر کرینہ کپور کی ٹیم نے بھی تفصیلات جاری کی ہیں۔
View this post on Instagram
بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکار گھر میں ڈکیتی کی کوشش کے دوران شدید زخمی ہو گئے، ان پر 6 بار چھری سے حملہ کیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق رات 2 بج کر 30 منٹ پر ممبئی کے علاقے باندرا میں واقع اداکار کے گھر چور گھس گئے تھے جس کے بعد ان کا سامنا اداکار سے ہوا تاہم چور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
رپورٹ کے مطابق ڈکیتی مزاحمت پر سیف زخمی ہوئے جنہیں لیلاوتی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ اداکار کی سرجری ہو رہی ہے۔
لیلاوتی اسپتال کے سی او او ڈاکٹر نیرج اتمانی نے بتایا کہ سیف پر ان کے گھر میں ایک نامعلوم شخص نے حملہ کیا، انہیں صبح 3 بجے کے قریب لیلاوتی میں لایا گیا، اداکار کو چھ زخم آئے ہیں جن میں سے دو گہری ہیں، ان میں سے ایک زخم ان کی ریڑھ کی ہڈی کے قریب ہے۔
گھر میں ڈکیتی کے بعد سیف علی خان اور کرینہ کپور کا بیان سامنے آگیا
ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ اداکار کا آپریشن نیورو سرجن نتن ڈانگے، کاسمیٹک سرجن لینا جین اینستھیٹسٹ نشا گاندھی کر رہے ہیں، ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ سرجری کے بعد ہی کچھ بتایا جاسکتا ہے۔