جمعرات, جنوری 16, 2025
اشتہار

سیف علی خان پر حملے کے وقت کرینہ کپور کہاں تھیں؟ تصاویر سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان گھر میں ڈکیتی مزاحمت پر شدید زخمی ہوگئے تاہم انہوں نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ چونکا دینے والا واقعہ جمعرات 16 جنوری 2025 کو صبح 2:30 بجے کے قریب اس وقت پیش آیا جب ایک ڈاکو سیف کے گھر میں گھس آیا تھا لیکن اداکار نے ڈاکو کا مقابلہ کیا۔

اس دوران سیف علی خان شدید زخمی ہوگئے واقعے کے فوراً بعد انہیں اسپتال منقتل کیا گیا جہاں ڈاکٹر نے ان کی ڈھائی گھنٹے کی سرجری کی جس کے بعد ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

- Advertisement -

بھارتی میڈیا کے مطابق اس سارے واقعے کے وقت اداکارہ کرینہ کپور گھر پر موجود نہیں تھیں، اور اس تمام واقعے کے ان کے بچے بھی محفوظ ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کرینہ کپور شام سے ہی اپنی بہن کرشمہ کپور اور دیگر دوستوں کے ساتھ باہر تھیں جبکہ سیف اپنے بیٹوں تیمور اور جے کے ساتھ باندرہ کی رہائش گاہ پر تھے۔

فوٹو اینڈ شیرنگ ایپ انسٹاگرام اسٹوری پر اداکارہ کرشمہ کپور نے تصویر بھی شیئر کی تھی جس سے معلوم ہوتا ہے کہ کرینہ کپور اپنے گھر پر موجود نہیں تھیں۔

کرشمہ اور کرینہ کے ہمراہ انیل کپور کی بیٹیاں اداکارہ سونم کپور اور ریا کپور بھی کرشمہ کے گھر پر تھیں، کرینہ کی شیئر کردہ اسٹوری سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سیف علی خان کے گھر پر پیش آئے واقعے کی پولیس نے سی سی ٹی وی ویڈیوز بھی حاصل کر لی ہیں جن کی مدد سے تحقیقات کو آگے بڑھایا جا رہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں