پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

چالاکی سے دوست کے گھر سے کروڑوں روپے مالیت کی غیرملکی کرنسی چوری کرنیوالا گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

سیالکوٹ : دوست کے گھر سے کروڑوں روپے مالیت کی غیرملکی کرنسی چوری کرنیوالے کو گرفتار کرلیا گیا ، ملزم نے دوست کے گھر کی ڈپلیکیٹ چابیاں بنوارکھی تھیں۔

تفصیلات کے مطابق دوست کےگھر سےکروڑوں روپےمالیت کی غیرملکی کرنسی چوری کرنیوالے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا.

ترجمان پولیس نے بتایا کہ ملزم کی مدعی مقدمہ کامران سجاد سے 15 سال سےدوستی تھی، ملزم نے اپنے دوست کے گھر کی ڈپلیکیٹ چابیاں بنوارکھی تھیں۔

پولیس کا کہنا تھا کہ کامران اہلیہ کےساتھ بچوں کواسکول چھوڑنے گیا تو ملزم گھرمیں گھسا اور الماری سے 2 کروڑ 2 لاکھ 22 ہزار مالیت کی غیرملکی کرنسی چوری کرکےفرارہوگیا۔

پولیس نے ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیج، موبائل سی ڈی آر اور لوکیشن کی مددسےگرفتارکیا۔

پولیس نے ملزم عمیر سے 1 کروڑ 60 لاکھ روپے، 1200 ڈالرز، 600 یورو، 5500 ریال اور 2450 فلپائنی پیسو برآمد کرلی ، مدعی کامران سجاد نے رقم اپنا پلاٹ فروخت کرکے حاصل کی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں