اشتہار

صائم ایوب کو کس اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کے نوجوان بلے باز صائم ایوب کو دورہ زمبابوے کے لیے پاکستان شاہینز اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا۔

پاکستان شاہینز کے ٹاپ آرڈر بلے باز صاحبزادہ فرحان دائیں انگوٹھے کی انجری کے باعث آئندہ زمبابوے دورے سے باہر ہو گئے ہیں۔

27 سالہ صاحبزادہ فرحان کا کراچی کے حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر میں 11 روزہ تربیتی کیمپ کے دوران پریکٹس گیم میں دائیں انگوٹھے میں فریکچر ہوگیا تھا۔

- Advertisement -

ان کی جگہ بائیں ہاتھ کے بلے باز صائم ایوب کو 17 سے 27 مئی تک کھیلے جانے والے 50 اوور کے چھ میچوں کے لیے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

صائم ٹیم کنسلٹنٹ عبدالرحمان کے ساتھ دوسرے چار روزہ میچ کے بعد ہرارے پہنچیں گے جو 13 مئی کو ختم ہو گا۔

20 سالہ صائم نے پاکستان کے لیے آٹھ ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے ہیں اور وہ نیوزی لینڈ کے خلاف حال ہی میں ختم ہونے والی پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستانی ٹیم کا حصہ تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں