جمعہ, جنوری 10, 2025
اشتہار

ڈاکٹر نے بتایا ہے کہ ٹخنہ۔۔۔۔۔۔صائم ایوب کا بیان آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے جارح مزاج اوپنر صائم ایوب نے اپنی انجری سے متعلق بتا دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق قومی کرکٹر صائم ایوب اسپتال سے روانہ ہوگئے اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر نے کہا ہے کہ ٹخنہ بہتر ہے ٹانگ پر وزن ڈال سکتا ہوں۔

صائم ایوب نے کہا کہ ٹیسٹ رپورٹس میڈیکل پینل کو بھیجی جائیں گی۔

- Advertisement -

دوسری جانب اظر محمود نے بتایا کہ اللہ کا شکر ہے صورتحال کافی بہتر ہے، سرجری ہوئی تو کب ہوگی یہ میڈیکل پینل ہی بتائے گا۔

واضح رہے کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے صائم ایوب کو پاکستان کرکٹ کا اثاثہ قرار دیتے ہوئے علاج کے لیے خصوصی طور پر لندن بھیجا ہے۔

جنوبی افریقہ، آسٹریلیا اور زمبابوے میں پاکستان کو فتوحات دلانے والے باصلاحیت نوجوان اوپنر بیٹر صائم ایوب گزشتہ ہفتہ کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں شدید زخمی ہوکر 6 ہفتوں کے لیے کرکٹ سے دور ہو گئے ہیں جس پر سب کو تشویش ہے۔

اگلے ماہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ہے جس کے انعقاد میں 38 دن رہ گئے ہیں۔ صائم ایوب اس میگا ایونٹ کا حصہ ہوں گے یا نہیں اس حوالے سے جاننے کے لیے شائقین کرکٹ بے قرار ہیں۔

صائم ایوب جنہیں پی سی بی نے علاج کے لیے لندن روانہ کر دیا ہے۔ ان کے حوالے سے خبر ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ انہیں چیمپئنز ٹرافی کے ابتدائی اسکواڈ میں شامل کرنے پر غور کر رہا ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں