جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹی 20 میچ میں صائم ایوب نے شاندار 98 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی اور وہ صرف دو رنز کی کمی سے سنچری مکمل نہ کرسکے۔
سنچورین میں کھیلے جارہے دوسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 206 رنز بنائے اور جنوبی افریقا کو جیت کے لیے 207 رنز کا ہدف دیا۔
صائم ایوب نے 57 گیندوں پر 98 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی، ان کی اننگ میں 11 چوکے اور 5 بلند و بالا چھکے شامل تھے۔
View this post on Instagram
تاہم صائم کی سنچری دو رنز سے رہ جانے پر شائقین کرکٹ نے عباس آفریدی اور عرفان خان پر تنقید کی ہے، شائقین کہہ رہے ہیں کہ انہیں سنگل لینے چاہیے تھے۔
ایک صارف نے لکھا کہ جب انہیں سنگل لینا ہوتے ہیں ٹو بڑے شاٹ کھیلتے ہیں ویسے ان سے شاٹ نہیں کھیلے جاتے۔
طارق کمال نامی صارف نے لکھا کہ ’نہ جیت کی اتنی خوشی ہوگی نہ ہار کا اتنا غإ ہوگا جتنا دکھ صائم کی سنچری مس ہونے کا ہورہا ہے۔
واضح رہے کہ بابر اعظم 31 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، کپتان محمد رضوان 11 رنز بناسکے، عثمان خان تین رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، طیب طاہر نے 6 رنز بنائے۔
عرفان خان 16 گیندوں پر 30 رنز بناسکے، عباس آفریدی 11 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
جنوبی افریقا کی جانب سے ڈیان گیلیم اور اوٹنیل بارٹمین نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔