اشتہار

آسٹریلیا میں کرکٹ فاسٹ ہوتی ہے، وہاں کھیلنے کا زیادہ مزہ آئے گا، صائم

اشتہار

حیرت انگیز

دورہ آسٹریلیا کے لیے قومی ٹیم میں منتخب ہونے والے نوجوان جارح مزاج اوپنر صائم ایوب کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا میں کرکٹ فاسٹ ہوتی ہے، وہاں کھیلنے کا زیادہ مزہ آئے گا۔

پریکٹس سیشن کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جب آپ اپنے آرام دہ زون سے باہر نکلتے ہیں تو چیلنج ملتا اور اس صورتحال میں ہم بہتری کی طرف جاتے ہیں۔ دورہ آسٹریلیا کے لیے بہت زیادہ پرجوش ہیں۔

صائم نے کہا کہ میری ہمیشہ یہی کوشش ہوتی ہے کہ ٹیم کو میچ جتوانے کی کوشش کروں اور ٹیم کے لیے میچ ونر ثابت ہوں۔ آسٹریلیا کے لیے ہماری تیاری اچھی ہے۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ آپ کی اپروچ بے خوف ہونی چاہیے مگر آپ کو کنڈیشنز کے لحاظ سے کھیلنا پڑتا ہے۔ بعض اوقات بولرز کا غلبہ ہوتا ہے میچ میں مومنٹ میں اتار چڑھاؤ آتا رہتا ہے۔

راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صائم ایوب نے کہا کہ کوئی بھی پلیئر خود اپنے لیے مشکلات اور آسانیاں پیدا کرتا ہے۔ اگر ہم دماغی طور پر واضح ہیں تو کچھ ناممکن نہیں ہے۔ انشااللہ نتیجہ اچھا آئے گا۔

انھوں نے کہا کہ کرکٹ کا اسپیشلسٹ بننا چاہتا ہوں۔ کسی ایک فارمیٹ کی بات نہیں، ہر فارمیٹ کےحساب سے خود کو ڈھالنے کی کوشش کرتا ہوں، میں بھی لیجنڈری کھلاڑیوں کی طرح بن سکتا ہوں، اپنا کوچ خود بننے کی کوشش کرتا ہوں۔

نوجوان بیٹر نے کہا کہ کبھی صورتحال بیٹسمین کے حق میں ہوتی ہے اور کبھی بولر کے حق میں ، اس لحاظ سے کھلاڑی کو ایڈجسٹ کرنا پڑتا ہے، ایسا نہیں ہوتا کہ آپ نے پہلے سوچ لیا کہ تیز کھیلنا ہے تو میدان میں بھی تیز ہی کھیلیں، یہ صورتحال پر منحصر ہوتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ آسڑیلیا میں پہلے نہیں کھیلا لیکن وہاں کی کرکٹ جس حد تک دیکھی ہے وہاں تیز وکٹیں ہیں لیکن تیسرے چوتھے دن بال سلو بھی آتا ہے۔ اسی لحاظ سے ہم نے پریکٹس کی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں