بدھ, مارچ 19, 2025
اشتہار

کاش میں بھارت میں پیدا ہوتی ، پاکستانی ماڈل صائمہ اظہر

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: پاکستانی ماڈل صائمہ اظہرنے کہا ہے کہ وہ پاکستان میں غلطی سے پیداہوگئیں ہیں جبکہ انہیں بھارت میں پیداہونا چاہیے تھا۔

تفصیلات کے مطابق نئی دہلی میں ہونے والے فیشن شو شانِ پاکستان کے دوران انہوں نے بالی ووڈ میں کام کرنے کی شدید خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان میں غلطی سے پیداہو گئیں جبکہ انہیں بھارت میں پیداہونا چاہیے تھا۔

انہوں نے بھارتی اخبار کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ان کا خاندان بھارت سے تعلق رکھتاہے لیکن تقسیم ہند کے وقت وہ پاکستان آ گئے تھے۔

ان کا کہناتھا کہ ان کی والدہ کا تعلق لکھنو سے اوران کے والد کا تعلق یو پی کے شہر ہاردوئی سے تھا جبکہ ان کے خاندان کا تعلق اتر پردیش سے تھا۔

ماڈل صائمہ اظہر کا کہناتھا کہ وہ پہلی باربھارت آئیں ہیں اور انہیں یہاں آکر بہت اچھا لگ رہاہے ،مجھے ایسا محسوس ہوتاہے کہ جیسا کہ میں غلطی سے پاکستان میں ’ڈراپ‘ہوگئی جبکہ بھارت میں ہونا چاہیے تھا۔

انہوں نے کہا کہ وہ بہت جلد بھارت آئیں گی اوراداکاری کی تربیت لے کربالی ووڈ میں اداکاری کریں گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں