اشتہار

وزیر اعظم کی تقریر کے دوران سائرہ بانو ایوان میں بینرز لہراتی رہیں

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کی رکن قومی اسمبلی سائرہ بانو ایوان میں وزیر اعظم شہباز شریف کی تقریر کے دوران بینرز لہراتی رہیں۔

سائرہ بانو کے ایک بینر پر ’آئین‘ جبکہ دوسرے پر ’اسٹام پیپر 50 روپے‘ لکھا ہوا تھا۔ اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے انہیں وزیر اعظم کی تقریر کے دوران بولنے نہ دیا جس پر وہ بار بار آئین اور 50 کا اسٹام پیپر کی آوازیں لگاتی رہیں۔

سائرہ بانو

- Advertisement -

اس سے قبل سائرہ بانو نے ایوان میں سب کے سامنے وزیراعظم شہباز شریف کی نقل اتاری تھی جس کی ویڈیو کافی وائرل ہوئی تھی۔

قومی اسمبلی اجلاس کے دوران انہوں نے مہنگائی پر حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا تھا۔ انہوں نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’آپ 50 ہزار روپے کمانے والے طبقے کا بجٹ بنا کر دکھا دیں۔‘

سائرہ بانو کا کہنا تھا کہ کرب اور تکلیف سے خود نہیں گزر رہے اور عوام کو بھاشن دے رہے ہیں سادگی کا، اپنے لیے بھی مشکل فیصلے کریں، عوام کو امتحان میں کیوں ڈالا جا رہا ہے، اپنے اخراجات کم کر کے دکھائیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ARY News (@arynewstv)

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں