جمعرات, فروری 13, 2025
اشتہار

دلیپ کمار کی پہلی برسی پر سائرہ بانو کا جذباتی پیغام

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی فلم انڈسٹری کے ”شہنشاہِ جذبات“ کہلائے جانے والے لیجنڈ اداکار دلیپ کمار کو اس دنیا سے رخصت ہوئے ایک سال کا عرصہ مکمل ہوگیا۔

اپنی لاجواب اداکاری سے سب کے دلوں میں جگہ کرنے والے دلیپ کمار کی اہلیہ سائرہ بانو شوہر کی پہلی برسی پر انہیں یاد کر کے جذباتی ہوگئیں۔

سائرہ بانو نے لکھا کہ ”میں حقیقت کو جانتی ہوں، وہ واحد حقیقت جسے ہم سبہی کو قبول کرنا ہے کہ جب آپ اپنی زندگی میں سب سے قیمتی لوگوں سے محروم ہو جاتے ہیں“۔

”ایسا کہنے کے بعد مجھے یہ اعتراف کرنا ہوگا کہ میں خود کو بہت خوش قسمتی مانتی ہوں کہ میرے ساتھ میرا یوسف 56 سال یا اس سے زیادہ وقت تک رہا، پوری دنیا اب جانتی ہے کہ مجھے 12 سال کی عمر میں اس سے پیار ہو گیا تھا“۔

وہ مزید لکھتی ہیں کہ مجھے پتہ تھا کہ میں ان کی واحد شیدائی نہیں بلکہ خواتین کی طویل قطار میں کود پڑی جو ‘مسز دلیپ کمار’ بننے کی امید کر رہی تھیں۔

مزید پڑھیں: سائرہ بانو شوہر دلیپ کمار کی یاد میں رو پڑیں

سائرہ بانو نے لکھا کہ ”میں جانتی ہوں کہ وہ میرے دل میں ہیں لیکن پھر بھی ہر صبح اپنی آنکھیں اس غیر یقینی خیال کے ساتھ کھولتی ہوں کہ ایک صبح میں انہیں میرے قریب سوتا پاؤں گی“۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں