پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سائرہ یوسف نے اپنے بالوں کے نئے اسٹائل سے مداحوں کو حیران کردیا۔
سوشل میڈیا پر سائرہ یوسف کے نئے روپ میں خوبصورت جھلک وائرل ہے جس میں انکا نیا ہیئر اسٹائل دیکھ کر شائقین حیرت میں مبتلا ہوگئے۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سائرہ خان نے ہیئر اسٹائلسٹ کو ٹیگ کرتے ہوئے اپنی نئی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہیں کیمرے کے سامنے مسکراتے دیکھا جاسکتا ہے۔
View this post on Instagram
شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پہلے سائرہ یوسف اپنے پُرانے اسٹائل میں نظر آتی ہیں پھر اس کے بعد وہ نئے بینگ ہیئر اسٹائل میں نظر آرہی ہیں۔
معروف اداکارہ کے مداحوں نے انکا نیا روپ دیکھ کر اپنے ہوش گنوادیے، اداکارہ نے چند گھنٹوں قبل یہ ویڈیو شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر اپنی پسندیدگی کا اظہار بھی کررہے ہیں۔
View this post on Instagram
واضح سائرہ یوسف سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنی اور بیٹی نورے شہروز کے ساتھ تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔
یاد رہے کہ سائرہ یوسف نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے میگا کاسٹ ڈرامہ سیریل ’صنف آہن‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے جسے مداحوں کی جانب سے سراہا گیا تھا۔