معروف اداکار سجل علی کی اہل خانہ کے ہمراہ عمرے کی ادائیگی -
The news is by your side.

Advertisement

معروف اداکار سجل علی کی اہل خانہ کے ہمراہ عمرے کی ادائیگی

مکہ مکرمہ : پاکستانی ڈراموں کی معروف اداکار سجل علی نے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ عمرے کی ادائیگی کی ،اس موقع پر لی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔

پاکستانی ڈراموں کی معروف اداکارہ سجل علی ان دنوں سعودی عرب میں موجود ہیں، جہاں انہوں نے اہل خانہ کے ہمراہ عمرے کی ادائیگی کی اور روضہ رسول پر حاضری دی، عمرے کے موقع پر سجل علی نے اپنے اہلخانہ کے ہمراہ لی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی ہیں۔

sajal-1

سجل علی جلد وطن واپس آ کر اپنی نئی ڈرامہ سیریل کی ریکارڈنگ شروع کریں گی۔

sajal-2

خیال رہے کہ سجل علی عمرے سے واپسی پر بالی ووڈ کیلئے اپنی پہلی فلم “موم” کی شوٹنگ کیلئے بھارت جائیں گئیں، فلم میں عدنان صدیقی سجل کے والد کا کردار نبھائیں گے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں