منگل, دسمبر 24, 2024
اشتہار

ملک پر سے اعتماد ختم ہو رہا ہے، سجل علی نے ایسا کیوں کہا؟

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان شوبز انڈسٹری کی عالمی شہرت یافتہ اداکارہ سجل علی نے کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں پیش آنے والے ہراسانی کے حالیہ واقعے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اداکارہ سجل علی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ دیکھ کر خوف آتا ہے کہ مردوں کے لیے عورتوں اور بچوں کو ہراساں کرنا کتنا آسان ہے۔

اداکارہ نے سوشل میڈیا پر چلنے والی خبر کو دوبارہ شیئر کیا، جس میں کراچی میں دن دہاڑے بچے کے ساتھ موٹر سائیکل پر سوار شخص نے راہ چلتی باحجاب خاتون کو ہراسگی کا نشانہ بنایا۔

- Advertisement -

اداکارہ نے اپنی انسٹا اسٹوری میں لکھا ہے کہ میرا اس قوم سے بھروسہ اور ملک پر سے اعتماد ختم ہو رہا ہے، یہ دیکھ کر مزید خوف آتا ہے کہ مردوں کے لیے عورتوں اور بچوں کو ہراساں کرنا کتنا عام ہو گیا ہے۔

وفادار شخص سے شادی کروں گی، اقرا راجپوت

اداکارہ کا انسٹا گرام پر اپنے پیغام میں مزید کہنا تھا کہ میں مدد تو نہیں کر سکتی، البتہ بہت مایوسی محسوس کر رہی ہوں کہ ہم کہاں جا رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں