تازہ ترین

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

رسالپور اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ، آرمی چیف مہمان خصوصی

رسالپور : آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر آج...

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

سجل علی کی ایما تھامپسن کے ساتھ رقص کی ویڈیو وائرل

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سجل علی کی برطانوی اداکارہ و رائٹر ایما تھامپسن کے ساتھ رقص کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

اداکارہ سجل علی اپنی پہلی بین الاقوامی فلم ’واٹس لو گاٹ ٹو ڈو ود اٹ‘ کی برطانیہ میں ریلیز سے قبل پریمیئر کی تقریب میں شریک ہوئیں جس میں انہوں نے ایما تھامپسن کے ساتھ ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا۔

پریمیئر میں سجل علی، ہدایت کار شیکھر کپور، پروڈیوسر جمائمہ خان، اداکارہ ایما تھامپسن، لیلی جیمز، اداکار شہزاد لطیف سمیت دیگر کئی فنکاروں نے بھرپور شرکت کی۔

پریمیئر کے موقع پر فلم کی کہانی کی مناسبت سے ڈھول ڈَھمَکے کا اہتمام بھی کیا گیا جس سے فلمی ستارے محظوظ ہوتے رہے تاہم سجل علی اور ایما تھامپسن کی ڈھول کی تھاپ پر رقص اور شور و غل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی۔

واضح رہے کہ اس فلم کو 24 فروری 2023 کو برطانیہ کے سنیما گھروں میں پیش کیا جائے گا جبکہ پاکستان میں یہ فلم مارچ کے پہلے ہفتے میں ریلیز کی جائے گی۔

فلم ’واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اٹ‘ کو دنیا بھر میں ریلیز کرنے سے قبل مختلف فلم فیسٹیولز میں پیش کیا جاچکا ہے۔

Comments

- Advertisement -