جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

’میں ابھی تک محبت کے معنی تلاش کررہی ہوں‘

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سجل علی نے حالیہ انٹرویو میں محبت سے متعلق اظہار خیال کیا۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’صنف آہن‘ میں ایل سی رابعہ کا کردار نبھانے والی اداکارہ سجل علی کا کہنا ہے کہ ’میں ابھی تک محبت کے معنی تلاش کررہی ہوں۔‘

اداکارہ نے کہا کہ میرے پاس ابھی تک اس کا کوئی جواب نہیں ہے۔‘

- Advertisement -

کچھ ماہ قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ احد اور سجل نے راہیں جُدا کرنے کا فیصلہ کیا اور اس خبر کی تصدیق پاکستان شوبز انڈسٹری کی خاتون صحافی نے بھی کی تھی تاہم دونوں‌ فنکاروں‌ کی جانب سے اس حوالے سے کوئی تصدیق یا تردید نہیں‌ کی گئی ہے.

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sajal Ali (@sajalaly)

بعدازاں سجل نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے احد رضا میر کا نام ہٹا دیا تھا جس کے بعد، اُن کی علیحدگی کی خبروں نے شدت اختیار کرلی تھی۔

اب یہ خبر سامنے آئی ہے کہ سجل اور احد نے ایک دوسرے کو انسٹاگرام سے اَن فالو کردیا ہے اور اس حوالے سے سوشل میڈیا پر اسکرین شاٹ بھی وائرل ہورہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں