اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

سجل علی کی احد رضا کے ساتھ خوبصورت تصویر کے چرچے

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین جوڑی سجل علی اور احد رضا میر اپنی نجی زندگی کے حوالے سے کچھ نہ کچھ مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے ہیں۔

حال ہی میں اداکارہ سجل علی نے شوہر اور اداکار احد رضا میر کے ساتھ اپنی پسندیدہ تصویر شیئر کی جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

سجل علی نے احد رضا میر کے ساتھ ریمپ پر واک کرتے ہوئے ماضی کی ایک تصویرکو اپنی پسندیدہ تصویر قرار دیا۔

واضح رہے کہ سجل علی اپنی نجی زندگی کے علاوہ دیگر معاملات پر بھی گفتگو کرتی دکھائی دیتی ہیں۔

اس سے قبل سجل نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں پی ٹی وی کے شہرۂ آفاق ڈرامے ’ان کہی‘ کی یاد تازہ کرتے ہوئے ایک کلپ شیئر کیا تھا میں جس میں انگریزی کو کامپلیکس جبکہ اردو کو ہماری پہچان قرار دیا تھا۔

سجل علی نے گزشتہ دنوں انسٹاگرام پر شوہر احد رضا میر کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کی، جس کو پانچ لاکھ 70 ہزار سے زائد صارفین نے پسند کیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں