تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

سجل نے علی انصاری کی سالگرہ پر ان کے لیے کیا خاص کیا؟

پاکستان کی عالمی شہرت یافتہ اداکارہ سجل علی نے اپنے برادر نسبتی علی انصاری کو ان کی سالگرہ پر گاتے ہوئے مبارکباد پیش کی ہے۔

سجل کی پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں انھوں نے اپنی چھوٹی بہن صبور علی کے شوہر کو سالگرہ پر مباکباد دینے کے لیے منفرف انداز اپنایا ہے۔ ویڈیو میں وہ گانا گاتے ہوئے نظر آرہی ہیں جب کہ ساتھ میں علی انصاری بھی موجود ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکار علی انصاری اور سجل ایک ساتھ گانا گانے کی کوشش کررہے ہیں جب کہ ایک مرحلے پر سجلی اپنے بہنوئی سے مائیک بھی چھین لیتی ہیں۔

اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ سالگرہ مبارک ہو بھائی، ہمارے لیے بہتر ہوگا کہ ہم نئی تصاویر کھینچ لیں۔ میری دعا ہے کہ زندگی میں آپ کو صرف بہترین چیزیں ملیں۔ باقی دعائیں آمنے سامنے!

انھوں نے اپنی پوسٹ میں مداحوں سے یہ بھی پوچھا کہ کیا آپ لوگ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ کون سا گانا گایا جارہا ہے۔

اس سے قبل صبور علی نے بھی اپنے شوہر علی انصاری کی سالگرہ پر ان سے والہانہ انداز میں اظہار محبت کیا تھا۔

معروف ادکار علی انصاری نے گزشتہ دنوں اپنی 36 ویں سالگرہ منائی تھی، اس لمحے کی تصاویر صبور علی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنے مداحوں کے ساتھ بھی شیئر کی تھیں۔

کیپشن میں اداکارہ نے اپنے شوہر کو سالگرہ کی مبارک باد دیتے ہوئے لکھا کہ ’اگر مجھے دوبارہ جینے کا موقع ملا تو میں اس زندگی میں بھی جلد ہی تمہیں ہی تلاش کر لوں گی۔‘‘

Comments

- Advertisement -