جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

گھومتی گیندوں سے بلے بازوں کو چکرانے والے ساجد خان کی وکٹیں

اشتہار

حیرت انگیز

گھومتی گیندوں سے بنگلادیش کی گلیاں اڑانے والے نوجوان پاکستانی بولر ساجد خان نے کہا ہے کہ ہم صرف ‏جارحانہ انداز اپنائے میدان میں اترے ہیں امید ہے میچ جیت جائیں گے۔

ڈھاکا ٹیسٹ کے چوتھے روز اسپنرز کے لیے پچ کو سازگار دیکھتے ہوئے کپتان بابراعظم نے نئی گیند سے ‏ساجدخان اور نعمان علی سے اٹیک کروایا تو اسپنرز کپتان کی توقعات پر پورا اترے۔

ساجد خان نے صرف 9 اوورز میں 5 وکٹیں حاصل کر کے سب کو حیران کیا یہ پہلا موقع ہے کہ انہوں نے ٹیسٹ ‏کرکٹ کی کسی اننگز میں 5 وکٹیں حاصل کیں۔

ان کی جادوئی گیندیں بلے باز سمجھ ہی نہ پائے اور کھیل کے اختتام تک بنگلادیش نے 76 رنز پر 7 وکٹیں گنوائیں ‏جس میں سے 6 ساجد خان نے حاصل کیں۔

https://www.youtube.com/watch?v=PUHd0qdLTw8

اپنی عمدہ کارکردگی کے حوالے سے ساجد خان نے کہا کہ آج پچ سے بہت مدد مل رہی تھی کپتان بابر اعظم نے ‏کہا ہے کہ صرف جیت کے لیے جانا ہے چٹاگانگ کے میچ میں چار وکٹوں سے اعتماد ملا ہوا تھا۔

انہوں نے کہا کہ نعمان علی سینئر ہیں، وہ باؤلنگ کے ساتھ مشورے بھی دیتے ہیں کوشش یہی ہے کہ میزبان ٹیم ‏کو دونوں اننگز میں آؤٹ کرلیں ہم صرف جارحانہ انداز اپنائے میدان میں اترے ہیں اچھی پوزیشن میں ہیں، امید ‏ہے میچ جیتیں گے۔

اہم ترین

مزید خبریں