تازہ ترین

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

گلوکار سجاد علی نے مداحوں کے دل جیت لیے

کراچی: پاکستانی معروف گلوکار سجاد علی نے لیجنڈری گلوکارہ ملکہ ترنم نور جہاں کی غزل گاکر مداحوں کے دل جیت لیے۔

گلوکار سجاد علی سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر اکثر اپنی گلوکاری کی ویڈیو پوسٹ کرتے ہیں مداحوں کی جانب سے ان کی ویڈیوز کو خوب سراہا جاتا ہے۔

سجاد علی نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ ملکہ ترنم نور جہاں کی گائی ہوئی ایک غزل ’دل ہی دل میں‘ گنگنا رہے ہیں۔

سجاد علی نے کہا کہ ’ابھی انہیں ایک غزل یاد آگئی ہے تو انہوں نے سوچا کہ کیوں نہ اسے اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کیا جائے۔‘

گلوکار نے بتایا کہ میڈم نور جہاں کی گائی ہوئی یہ غزل استاد نظر حسین کی جانب سے کمپوز کی گئی تھی جبہ اسے ضیا جالندھری نے لکھا تھا۔

سجاد علی کی اس ویڈیو کو مداحوں کی جانب سے پسند کیا جارہا ہے، مداحوں کا کہنا تھا کہ آپ نے میڈم نور جہاں کی غزل گاکر ان کے پرستاروں کی یادیں تازہ کردیں۔

Comments

- Advertisement -