تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

مہنگے آٹے کی فرورخت : 10سے زائد چکیاں سیل

کراچی : کمشنرکراچی کے آٹے کے نرخ مقرر کرنے کے بعد مقامی انتظامیہ ایکشن میں آگئی، شہر کے مختلف علاقوں میں انتظامیہ کے چھاپے مارے۔

آٹا چکیوں میں آ ٹا 140روپے فی کلو فروخت کیا جارہا تھا، انتطامی افسران نے شہر کے مختلف علاقوں میں انتظامیہ کے چھاپے مار کر قانون کی خلاف ورزی پر چکی مالکان کیخلاف کارروائی کی۔

سرکاری نرخ پرآٹا فروخت نہ کرنے والی10سے زائد آٹاچکیاں سیل کردی گئیں، یاد رہے کہ کمشنر کراچی نے چکی آٹے کے نرخ105روپے فی کلو مقرر کئے ہیں۔

اس کے علاوہ کمشنرکراچی نے فلور ملزآٹا95روپے، ریٹیل میں آٹا98روپے فی کلونرخ مقرر کئے ہیں، کراچی شہرمیں فلورملز کی جانب سے آٹا120سے140روپے کلو فروخت کیا جارہا ہے۔

انتظامیہ نے فلور ملز کے ڈھائی نمبر اور فائن آٹے کیخلاف کوئی کارروائی نہیں کی، مختلف مارکیٹوں میں فائن اور ڈھائی نمبرآٹا120سے140روپے فی کلوفروخت کیا جارہا ہے۔

Comments

- Advertisement -