ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

پی ایس ایل کے نمائشی میچ کیلئے ٹکٹوں کی فروخت شروع، قیمت صرف 20 روپے

اشتہار

حیرت انگیز

پی ایس ایل 8 سے قبل بگٹی اسٹیڈیم میں 5 فروری کو کھیلے جانے والے نمائشی کرکٹ میچ کے لیے ٹکٹوں کی فروخت شروع ہو گئی۔

رپورٹ کے مطابق اس نمائشی میچ میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اسٹیڈیم کی طرف راغب کرنے کے لیے ٹکٹوں کی قیمت 20 روپے رکھی گئی ہے۔

 ٹکٹ کوئٹہ کے چار مختلف مقامات پر فروخت کے لیے رکھے گئے ہیں جن میں بگٹی اسٹیڈیم، بولان کرکٹ اسٹیڈیم، ماری آباد (گلزار ٹریولز) اور ائیرپورٹ روڈ پر المحمود مارٹ شامل ہیں۔

اس میچ میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم پشاور زلمی کی قیادت کریں گے ان کی ٹیم میں شاہد آفریدی، وہاب ریاض، محمد حارث، دانش عزیز اور صائم ایوب شامل ہیں۔ جبکہ سابق کپتان سرفراز احمد کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی قیادت کریں گے ان کی ٹیم میں افتخار احمد، محمد نواز، نسیم شاہ اور عمر اکمل شامل ہیں۔

واضح رہے کہ یہ نمائشی میچ بگٹی اسٹیڈیم میں 5 فروری کو صبح 8 بجے شروع ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں