اسلام آباد : ڈریپ نے فیمیلا انجکشن کی فروخت اور استعمال پر پابندی عائد کردی، یہ غیر معیاری انجکشن کراچی میں فروخت ہو رہا تھا۔
تفصیلات کے مطابق معروف برانڈ کے امراض نسواں کا انجکشن غیر معیاری نکلا ، سنٹرل ڈرگ ٹیسٹنگ لیب نے فیمیلا انجکشن کا بیچ غیر معیاری قرار دے دیا۔
ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی سے فیمیلا انجکشن کا پراڈکٹ ریکال الرٹ جاری کردیا گیا، جس میں انجکشن کی فروخت اور استعمال پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
ڈریپ کا کہنا ہے کہ مانع حمل کا انجکشن ضافا فارماسوٹیکل کراچی کا تیار کردہ ہے، مانع حمل کا غیر معیاری انجکشن کراچی میں فروخت ہو رہا تھا۔
الرٹ میں کہا گیا کہ غیر معیاری انجکشن کا استعمال مضر صحت ہو سکتا ہے، غیر معیاری انجکشن خون میں انفیکشن کا باعث بن سکتا ہے۔
جعلی دوائیں اور پاکستان
ڈریپ نے نیشنل ریگولیٹری فیلڈ فورس کو مارکیٹ سرویلنس بڑھانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریگولیٹری فورس مارکیٹ سے انجکشن کا متاثرہ بیچ ضبط کرے۔
الرٹ میں ہدایت کی گئی ہے کہ فارما کمپنی انجکشن کا متاثرہ بیچ مارکیٹ سپلائی نہ کرے اور متاثرہ بیچ مارکیٹ سے واپس منگوائے۔
ڈریپ کا کہنا تھا کہ فارمیسیز فیمیلا انجکشن کے متاثرہ بیچ کی سیل فوری ترک کریں،ڈاکٹرز اور مریض اس انجکشن کا متاثرہ بیچ استعمال نہ کریں۔