ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

’’کرکٹ بورڈ حفیظ کے ساتھ زیادتی کررہا ہے‘‘

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: قومی ٹیم کے سابق کپتان سلیم ملک کا کہنا ہے کہ محمد حفیظ پاکستان کے اہم کھلاڑی ہیں، ان کی کارکردگی اچھی تھی ٹیم میں شامل نہ کرنا سمجھ سے بالاتر ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق ٹیسٹ کرکٹر سلیم ملک نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم میں سینئر کھلاڑیوں کا ہونا بہت ضروری ہے، سینئرز کو نظرانداز کرکے جونیئرز کو ٹیم میں شامل نہیں کرنا چاہئے، کرکٹ بورڈ محمد حفیط کے ساتھ زیادتی کررہا ہے۔

سلیم ملک نے کہا کہ پاکستان کی خدمت کون نہیں کرنا چاہتا، ہم بھی پاکستان کی خدمت کرنا چاہتے ہیں، یہ تو کرکٹ بورڈ دیکھے کہ ہمیں کوئی ذمہ داری سونپنی ہے کہ نہیں۔

سابق کپتان کا کہنا ہے کہ محمد حفیظ کی فارم بہت اچھی ہے وہ عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں، نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں بھی حفیظ نے نصف سنچریاں اسکور کی تھیں۔

مزید پڑھیں: ٹیم سے ڈراپ کیے جانے پر حفیظ بول پڑے

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف شاندار کارکردگی دکھانے کے باوجود محمد حفیظ جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوینٹی سرییز سے باہر ہوگئے۔

محمد حفیظ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ردعمل میں قرآن کی آیت کا حوالہ دیا جس کا مفہوم کچھ یوں ہے، اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے، حفیظ نے سوشل میڈیا پر تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے ٹی ٹوینٹی اسکواڈ کی پوسٹ بھی شیئر کی تھی۔

یاد رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان 11، 13 اور 14 فروری کو تین ٹی ٹوینٹی میچز کھیلے جائیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں