جمعرات, مئی 29, 2025
اشتہار

بنگلہ دیش کیخلاف سیریز میں نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیں گے، کپتان سلمان آغا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹی ٹوئنٹی کپتان سلمان علی آغا نے بنگلہ دیش کےخلاف سیریز میں نئے خون کو موقع دینے کا عندیہ دیدیا۔

ٹی20 قائد سلمان علی آغا نے بنگلہ دیش کے خلاف سیریز سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سیریز میں نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا جائےگا، انٹرنیشنل کرکٹ میں کوئی سیریز آسان نہیں ہوتی، کوشش یہی ہوتی ہے بہترین پلیئنگ الیون کھلائیں۔

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ہونے والے 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز کےلیے قذافی اسٹیڈیم میں ٹرافی کی رونمائی کردی گئی۔

انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا اور بنگلہ دیش کے کپتان لٹن داس نے کی۔

دریں اثنا پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان ہونے والے 3 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا گیا، آئی سی سی ایلیٹ میچ ریفریز پینل کے ممبر سری لنکا کے رنجن مدوگالے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے میچ ریفری ہوں گے۔

آصف یعقوب اور راشد ریاض وقار پہلے ٹی ٹوئنٹی کیلیے آن فیلڈ امپائر ہوں گے، احسن رضا تھرڈ امپائر ہوں گے جبکہ فیصل خان آفریدی فورتھ امپائر کے امور انجام دیں گے۔

دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے راشد ریاض اور وقار فیصل خان آفریدی آن فیلڈ امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے، احسن رضا تھرڈ امپائر ہوں گے جبکہ آصف یعقوب فورتھ امپائر ہوں گے۔

تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں احسن رضا اور آصف یعقوب آن فیلڈ امپائر ہوں گے جبکہ فیصل خان آفریدی تھرڈ امپائر اور راشد ریاض وقار چوتھے امپائر ہوں گے۔

پاک بنگلادیش سیریز ڈی آر ایس ٹیکنالوجی کے بغیر کرانے کا فیصلہ

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں