بدھ, مارچ 12, 2025
اشتہار

’بانی کو جے یو آئی سے ملاقات کا بتایا تو انہوں نے کہا ہم اصول کی بنیاد پر آگے بڑھنا چاہتے ہیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سلمان اکر راجہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کو جے یو آئی کے رہنماؤں سے ملاقات کا بتایا تو انہوں نے کہا ہم اصول کی بنیاد پر آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔

سلمان اکرم راجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اگر کوئی ہمارے ساتھ کھڑا ہوتا ہے تو وہ ہم پر احسان نہیں کرے گا، پی ٹی آئی کی حکومت میں کرپشن کی کوئی جگہ نہیں ہے، خیبر پختونخوا میں کرپشن ہو یا کسی سطح پر وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور سے بات کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے واضح کیا ہے کہ علی امین گنڈاپور کو ان کی تائید حاصل ہے، اگر کسی کو کوئی شکایت ہے اس کیلیے کمیٹی بنائیں گے، جو لوگ کہہ رہے ہیں علی امین گنڈاپور کی وزارت اعلیٰ کو خطرہ ہے وہ غلط کہہ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اللہ بانی پی ٹی آئی کو جیل سے رہائی کے ساتھ عقل بھی دے، شرجیل میمن

ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں پانی کا مسلہ بھی آئین و قانون سے جڑا ہے، انڈس معاہدے پر عمل نہیں ہو رہا ہے تو عدالتیں قانون کا نفاذ یقینی بنائیں۔

سلمان اکرم راجہ نے یہ بھی واضح کیا کہ علیمہ خان اور پی ٹی آئی وکلا کے درمیان تکرار کے وقت میں موجود نہیں تھا۔

دوسری طرف، بشریٰ بی بی نعیم حیدر پنجوتھہ نے اپنے بیان میں کہا کہ علیمہ خان سے کوئی ناراضی نہیں انہیں اپنے بھائی کی فکر ہے، ان کی گفتگو کے دوران میڈیا کے دوست کھڑے تھے تو یہ ایشو بن گیا۔

نعیم حیدر پنجوتھہ نے بتایا کہ علیمہ خان کا غصہ جائز ہے ایک تو مقدمات کی سماعتیں آگے چلی گئی ہیں، وکلا اور سیاسی رہنماؤں کی ملاقاتوں پر بھی پابندی ہے، عمران خان جیل میں ہیں تو باہر والے لوگوں پر بھی سختی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں