منگل, مارچ 25, 2025
اشتہار

کپتان سلمان آغا نے نیوزی لینڈ سے شکست کی اصل وجہ بتا دی

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے نیوزی لینڈ کے خلاف چوتھے میچ میں بدترین شکست کا جواز پیش کر دی۔

ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم کے بیٹرز کی ناکامی کو گیند زیادہ سوئنگ ہونے کی وجہ قرار دے دیا۔

میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دوسری اننگز میں گیند زیادہ سوئنگ ہو رہی تھی اس لیے ہدف کا تعاقب نہیں کر سکے۔

چوتھا ٹی 20 میچ: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 115 رنز سے ہرا دیا

کپتان نے میزبان ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ نیوزی لینڈ نےبہت اچھا کھیلا، انہوں نے واقعی اچھی بولنگ کی اور ہمیں پوری طرح سے پیچھے چھوڑ دیا۔ کریڈٹ انہیں جاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ گیند سوئنگ اور ٹرن کر رہی تھی جس سے دوسری اننگز میں مشکل ہو رہی تھی لیکن بین الاقوامی کرکٹرز کے طور پر ہمیں خود بہتر کرنے کی ضرورت ہے بہت زیادہ سوئنگ کے ساتھ یہ چیلنج تھا لیکن ہمیں دوبارہ منظم ہونے کی ضرورت ہے کوشش کریں گے اچھا پرفارم کر کےآخری میچ جیتیں۔

ماؤنٹ مونگانوئی میں کھیلے گئے چوتھے میچ میں پاکستان ٹیم کی بولنگ اور بیٹنگ دونوں ناکام رہے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے جیت کے لیے دیے گئے 221 رنز کے ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم 16.2 اوورز میں صرف 105 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں