بدھ, اپریل 30, 2025
اشتہار

سلمان علی آغا نے پی ایس ایل 10 کی فائنلسٹ ٹیموں کی پیش گوئی کردی

اشتہار

حیرت انگیز

پی ایس ایل 10 میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے آل راؤنڈر سلمان علی آغا نے ٹورنامنٹ کی فائنلسٹ ٹیموں کی پیش گوئی کردی۔

پاکستان ٹی 20 ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے پی ایس ایل 10 کے لیے پیش گوئی کی ہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان فائنل ہوسکتا ہے۔

حالیہ انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ جب تمام ٹیمیں مسابقتی کرکٹ کھیل رہی ہیں،لاہور سے ان کا جذباتی تعلق انہیں یونائیٹڈ اور قلندرز کے درمیان فائنل کی امید دلاتا ہے۔

سلمان علی آغا نے کہا کہ تمام ٹیمیں اچھی ہیں لیکن میں لاہور سے ہوں اور نا کے لیے کھیل بھی چکا ہوں۔

31 سالہ کھلاڑی نے پشاور زلمی کے خلاف میچ دوران ہونے والی انجری پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ’میں دوسرے میچ میں زخمی ہوگیا تھا جس کی وجہ سے میں بعد میں سلیکشن کے لیے دستیاب نہیں تھا لیکن اب تقریباً مکمل صحت یاب ہوچکا ہوں اور اگلے میچ میں کھیلنے کے لیے پرامید ہوں۔

انہوں نے بابر سے دوستی پر کہا کہ ہم اپنے اسکول کے دنوں سے ایک دوسرے کو جانتے ہیں، وہ مسلم ماڈل اسکول کے لیے کھیلتا تھا اور میں سینٹرل ماڈل میں تھا، ہم اسکول کے ٹورنامنٹس میں آمنے سامنے ہوتے تھے، یہیں سے ہماری دوستی شروع ہوئی۔

آغا نے کہا کہ بعد میں بابر اور میں نے انڈر 16 اور انڈر 19 کی سطح پر ایک ساتھ پاکستان کی نمائندگی کی تب سے ہم اچھے دوست ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں شاداب خان، سعود شکیل، عبداللہ شفیق اور صائم ایوب ساتھ گھومتے ہیں اور ساتھ کھانا کھاتے ہیں۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل 10 میں اب تک اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم ناقابل شکست ہے اور پانچوں میچ جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پر موجود ہے، یونائیٹڈ اپنا اگلا میچ لاہور قلندرز سے بدھ کو کھیلیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں