بدھ, مئی 22, 2024
اشتہار

بابر اور رضوان کی جوڑی کیوں‌ کامیاب ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ نے ٹی 20 میں بابر اعظم اور محمد رضوان کی جوڑی کامیاب ہونے کی وجہ بتادی۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’اسپورٹس روم‘ میں سابق کپتان نے پاکستان کی نیوزی لینڈ کے ہاتھوں ٹی 20 سیریز میں شکست پر اپنی رائے کا اظہار کیا۔

سلمان بٹ نے کہا کہ دنیا میں دوسری ٹیموں کے کھلاڑی دیکھیں تو ان کے پاس ایسے کھلاڑی موجود ہیں جو اسٹرائیک ریٹ بھی بہتر کرنا جانتے ہیں اور گراؤنڈ شاٹ کھیلنا بھی جانتے ہیں، ولیمسن اچھے اسٹروکس کھیلتے ہیں، اگر بھارت کے کھلاڑیوں کو دیکھیں تو وہ بھی ایسا ہی کرتے ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ اس کے برعکس ہمارے کھلاڑیوں کو دو ہی جگہ نطر آتی ہیں ایک مڈ وکٹ اور دوسرا کریز سے باہر نکل کر مارنا ہے۔

سابق کپتان نے کہا کہ گراؤنڈ کے چاروں اطراف اسٹروکس کھیلنا بڑی کرکٹ کھیلنے سے آتا ہے، بابر اور رضوان کی جوڑی اس لیے زیادہ کامیاب ہے کہ وہ گراؤنڈ شاٹ بھی کھیلتے ہیں لیکن جب آپ ایسے کھلاڑی پر بھروسہ کریں گے جو ٹیکنیکل ساؤنڈ پلیئر نہیں ہے پھر جب وہ آتے ہیں تو 14 سے 15 کا رن ریٹ درکار ہوگا تو ان کے لیے ایسی کنڈیشن میں میچ جتوانا بڑا مشکل ہوجاتا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں سلمان بٹ نے کہا کہ ٹیم میں ابھی ڈومیسٹک میں پرفارم کرنے والے کھلاڑی ہی کھیل رہے ہیں لیکن آپ سلیکشن میں پی ایس ایل کو بنیاد نہ بنائیں فرسٹ کلاس کرکٹ کی کارکردگی لازمی دیکھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں