20.8 C
Dublin
جمعہ, مئی 10, 2024
اشتہار

سلمان بٹ بھی کوچ بن گئے

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کے سابق کپتان سلمان بٹ کو 2022 سیزن کے لیے سنگاپور کرکٹ ایسوسی ایشن کا اسٹنٹ ہیڈ کوچ نامزد کر دیا گیا۔

37 سالہ کھلاڑی کو پاکستان ویمن ٹیم کے سابق ٹرینر جمال حسین کے ساتھ مقامی سپورٹ اسٹاف کی مدد بھی ملے گی جو ٹیم میں بطور فیلڈنگ کوچ اور ٹرینر شامل ہوں گے۔

سنگاپور 1974 سے آئی سی سی سے الحاق شدہ ملک ہے۔

- Advertisement -

اگلے پانچ مہینوں میں آئی سی سی مارکی ٹورنامنٹس میں جگہ حاصل کرنے کی کوشش میں تین بڑے ٹورنامنٹ کھیلے گا۔

سنگاپور کرکٹ ایسوسی ایشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سعد جنجوعہ نے کرکٹ ویب سائٹ کو تصدیق کی کہ سلمان بٹ سنگاپور میں ہی رہیں گے اور کنسلٹنٹ کنٹریکٹ کے تحت بطور ہیڈ کوچ ٹیم کے ساتھ سفر کریں گے۔

سلمان بٹ کے طے شدہ دور میں سیزن میں تین کوالیفائر ہوں گے – ICC T20 ورلڈ کپ کوالیفائر جولائی میں زمبابوے میں، ایشیا کپ کوالیفائر اگست میں سری لنکا میں اور ICC مینز چیلنج لیگ A کینیڈا میں ہو گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں